ساگر، 24 اکتوبر/مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ساگر-بینا روڈ پر جاروواکھیڑا کے ٹھاکر بابا مندر کے قریب دو کاروں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں دونوں کاروں میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق جارو کھیڑا کے رہائشی رام جی برولیا اور سونو راجک کھرائی طرف سے اپنے گا¶ں جارو کھیڑا آ رہے تھے اور ساگر سے آنے والی کار میں کھرائی کے رہنے والے سچدیو اپنی بیوی سریتا اور بیٹی ممتا اور ڈرائیور راہل کے ساتھ کھرائی جا رہے تھے ، جہاں دونوں کی موت ہو گئی۔ ٹھاکر بابا مندر کے قریب کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں رام جی برولیا اور دوسری کار میں سوار راہل اور ممتا کی موت ہوگئی، جب کہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو بندیل کھنڈ میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔