نئی دہلی (یو این آئی) ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کی سست روی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کے 13596 نئے کیسز درج ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 230 دنوں میں سب سے کم ہے ۔ دریں اثنا اتوار کو ملک میں 41 لاکھ 20 ہزار 772 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ، اب تک 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13596 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے متاثرین افراد کی تعداد تین کروڑ 54 لاکھ 67 ہزار 315 ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا 19582 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وباسے شفایاب لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 6152 سے گھٹ کر ایک لاکھ 89 ہزار 694 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 452290 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.12 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.56 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے ۔ دریں اثناءملک میں کووڈ وبا کے پھیلا¶ کو روکنے کی مہم تیزی سے جاری ہے ، جس کی وجہ سے کووڈ وائرس کے کیسز کے گھٹنے کی شرح بڑھ کر 0.56 فیصد اور وبا سے شفایاب ہونے کی شرح 98.12 فیصد ہوگئی ہے . پیر کو یہاں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19582 کووڈ مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو ئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح ریکارڈ 98.12 پرآ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 13596 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 89 ہزار 694 کوویڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔