جے پور (یو این آئی) کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے شمال مغربی ریلوے کے بھیوانی-ریواڑی ، سرسا-ریواڑی ، لوہارو-حصار ، سورت گڑھ – بٹھنڈا ، سرسا-بٹھنڈہ، ہنومان گڑھ-بٹھنڈا ، روہتک-بھیوانی ، ریواڑی-سدولپور ، حصار-بٹھنڈا ، ہنومان گڑھ سدولپور اور شری گنگانگر-ریواڑی ریلوے سیکشنوں کے درمیان تقریبا 30 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق کسان تحریک کی وجہ سے 18 ٹرینیں منسوخ اور 10 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آج جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں ٹرین نمبر 04669 فیروزپور ہنومان گڑھ اسپیشل ، ٹرین نمبر 04670 ہنومان گڑھ فیروز پور اسپیشل ، ٹرین نمبر 04576 لدھیانہ-حصار اسپیشل ، ٹرین نمبر 04575 حصار-لدھیانہ اسپیشل ، ٹرین نمبر۔ 04753 بٹھنڈا-سری گنگانگر اسپیشل ، ٹرین نمبر 04756 شری گنگانگر-بٹھنڈا اسپیشل ، ٹرین نمبر 04701 بٹھنڈا-لال گڑھ اسپیشل ، ٹرین نمبر 09725 پھولیرا-ریواڑی اسپیشل ، ٹرین نمبر 09726 ریواڑی-پھلیرا اسپیشل ، ٹرین نمبر 04836 ریواڑی-حصار اسپیشل اور ٹرین نمبر 04824 ریواڑی-جودھپور اسپیشل شامل ہیں ۔