Daily Aftab
17 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مرکزی وزیرپیوش گوئیل کا دورہ پہلگام

by Online Desk
18 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی وزیر ٹیکسٹائل ، صنعت و حرفت اور امورِ صارفین ،خوراک اور عوامی تقسیم کاری پیو ش گوئیل نے آج پہلگام کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر نے مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ مختلف محکموں کی جانب سے جس میںاینمل ہسبنڈری ، ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز ،آئی سی ڈی ایس ، سوشل ویلفیئر ، ہارٹیکلچر ، شیپ ہسبنڈری ، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ، سٹال لگائے گئے تھے۔اِس موقعہ پر یونین ڈیولپمنٹ کمشنر شانت منو،پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پی ٹھاکر ، کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے زبیر احمد ، ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے سٹالوں پر اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سٹالوں پر ڈسپلے مختلف مصنوعات کی مختصر تفصیل حاصل کی۔ اُنہوں نے اِن مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے بھی اِستفسار کیا ۔ اُنہوں نے ان مصنوعات کوفروغ دینے پر زور دیا جو کہ جموںوکشمیر یوٹی کی برآمدی صلاحیت میں اِضافہ کرسکیں۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مقامی اَنٹرپرینیوروں اور کاریگروں کو پیداوار بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔مرکزی وزیر نے ” بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ “ سکیم کے تحت نوازائیدہ بچیوں میں بے بی کٹس بھی تقسیم کیں۔” لاڈلی بیٹی “ سکیم کے تحت مستحقین میں گرانٹ تقسیم کی گئی ۔ اُنہوں نے دودھ وین خریدنے کے لئے مستحقین میں منظور ی نامے تقسیم کئے ۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جسمانی طور مخصوص اَفراد میں ٹرائی سائیکل بھی تقسیم کی گئیں۔مرکز ی وزیر نے حال ہی میں منتخب پی آر آئی کے ارکان کے وفود سے ملاقات کی۔وفود نے مرکزی وزیر کو منصوبہ بندی اور عمل در آمد کے عمل میں ان کی فعال شرکت سے آگاہ کیا۔ وفد نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی فیصلوں میں اُنہیں شامل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے پی آر آئی کی جانب سے اُٹھائی گئی تمام مسائل کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پہلگام میں ہوم سِٹے سیاحت کے منصوبوں پر کام کریں جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور پہلگام کے سیاحتی امکانات میں اضافہ ہوگا۔پیوش گوئیل نے وادی کے صنعت کاروں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی ۔ صنعت کاروں نے وزیرموصوف کو مقامی مسائل گوش گزار کئے جو صنعت کو درپیش ہیں۔ کشمیری شالوں کی برآمد میں رُکاوٹوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ نئے صنعتی پیکیج کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا اور پیکیج کو موجودہ صنعتی یونٹوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔مرکزی وزیرموصوف نے وفد کو مقامی صنعتوں کے فروغ کےلئے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شالوں کی برآمد میں درپیش رُکاوٹوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ سری نگر اور دہلی ہوائی اڈے پر ٹیسٹنگ سہولیات قائم کریں جبکہ مقامی ٹیسٹنگ سہولیات کو جدید ترین مشینوں کے ساتھ اَپ گریڈ کیا جائے۔اُنہوں نے ایک کارپٹ وِلیج کے قیام کی بھی تجویز پیش کی جو سیاحوں کے لئے مقامی کرافٹ کے ایک نمائشی مرکز کے طور پر کام کرے گا اور عالمی سطح پر مقامی قالین صنعت کو بھی فروغ دے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مرکزی وزیرپیوش گوئیل کا دورہ پہلگام
تازہ ترین خبریں

مرکزی وزیرپیوش گوئیل کا دورہ پہلگام

18 اکتوبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d