Daily Aftab
16 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

by Online Desk
19 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات ،سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں منعقد
ہزاروں زائرین نے حاضری دیکر نماز پنجگانہ میں شرکت کی ، موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضابولادت باسعادت پیغمبر آخروزماں رسول اللہ ﷺ کے سلسلے میں عید میلادالنبی کی تقریبات پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی منائی گئی ۔ جموں کشمیر کے بڑے خانقاہوں ،مساجد، درگاہوں اور زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے اور وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل سرینگر میں منعقد کی گئی جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف میں آنے والے ذائرین نے حاضری دی جس دوران عقیدت مندوں کو نماز پنجگانہ پر موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب کیا گیا ۔ درگاہ حضرتبل میں نماز فجر سے ہی درودوازکار ، نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئی جس میں عقیدت مندوں نے آقائے نام دار حضرت محمد کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ سی این آئی کے مطابق عیدمیلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے میںجہاں پوری دنیا میں امت محمدیہ کی جانب سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں رحمت اللعالمین کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے جارہے ہیں وہیں جموں کشمیر میں بھی اس سلسلے میں بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو 12ربیع الاول کو ولادت باسعادت پر وادی کشمیر میں بھی میلاد کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منعقد کی گئی جس میں قریب ایک لاکھ توحید پرستوںنے شرکت کی ۔ درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی اس سب سے بڑے اجتماع میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے بوڑھے ،مرد و خواتین شامل تھیں تاہم کووڈ 19کے پیش نظر کافی لوگوںنے ماسک کا استعمال بھی کیا ہوا تھا ۔ درگاہ حضرتبل میں آج نماز فجر سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جہاں پر زائرین کو ہر نماز کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب کیا گیا ۔ کووڈ 19کے پھیلاﺅ کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے درگاہ میں شب بیداری کی اجازت نہیں دی تھی تاہم گزشتہ روز نماز عصر کے بعد ہی عشاءتک ذائرین نے درودازکار کی محفلیں میں حصہ لیا۔ ادھر وادی کے دیگر آستانوں، زیارت گاہوں اور مساجد میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ جانب صاحب صورہ ، آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالائے کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے کولگام، پلوامہ ، شوپیاںاور اننت ناگ کے علاوہ ترال ، پانپور اور دیگر جگہوں سے ابھی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ یہاں پر بھی عید میلاد النبی کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ، بارہمولہ، ہندوارہ ، سوپور اور ٹنگمرگ، بانڈی پورہ، سنبل اور حاجن میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے اجتماعات منعقد ہوئے اس کے علاوہ سطی کشمیر کے شہر سرینگر ، گاندبل اور بڈگام میں بھی اسی طرح اجتماعات منعقد ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ توریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی عید میلادالنبی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی ۔ اس دوران عید میلاد النبی کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں خاص کر شہر سرینگر کے مختلف چوراہوں، بازاروں کو سجایا گیا تھا ۔ دریں اثناءصوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں جن میں محکمہ ہیلتھ، محکمہ آب رسانی، محکمہ بجلی ، محکمہ آر اینڈ بی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے علاوہ جموں وکشمیر بینک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اورعاشقان رسول کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک کی آسان آواجاہی کےلئے پہلے سے ہی محکمہ ٹریفک نے روٹ پلان مرتب کیا ہوا تھا ۔اورشہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقا ت

کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقا ت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات
تازہ ترین خبریں

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

19 اکتوبر 2021
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
شب برات کی تقریب آج وادی بھی میں منعقد کی جارہی ہیں
تازہ ترین خبریں

مقدس رات شب برات کے سلسلے میں وادی بھر میں روح پرور اجتماعات منعقد

18 مارچ 2022
سیلاب کی روک تھام اور امداد
قومی

سیلاب کی روک تھام اور امداد

12 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d