سرینگر// وزارت تجارت کے سکریٹری سنیل بارتھوال نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان لیپ ٹاپ کی درآمد پر پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔حکومت کا لیپ ٹاپ کی درآمدات پر پابندیاں عائد کرنے کے اپنے پہلے منصوبے کو واپس لینے کا فیصلہ صنعتوں کی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔تجارت کے سکریٹری سنیل بارتھوال نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہندوستان لیپ ٹاپ کی درآمد پر پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف درآمد کنندگان پر گہری نظر رکھنا چاہتی ہے۔درآمدی لائسنسنگ نظام، جس کا 3 اگست کو اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد ہندوستان میں ’قابل اعتماد ہارڈویئر اور سسٹمز کو یقینی بنانا‘ تھا، لیکن صنعت کے اعتراضات اور واشنگٹن کی تنقید کے بعد اس میں تین ماہ کی تاخیر ہوئی۔ اس سے ڈیل، ایچ پی، ایپل، سام سنگ اور لینووو جیسی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ سنتوش کمار سارنگی نے کہا کہ حکومت انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے اور اکتوبر کے آخر تک لیپ ٹاپ کی درآمدات پر ایک نئے آرڈر کا اعلان کر دیا جائے گا۔تاہم حکام نے نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔











