کلکتہ/مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو ایک بہتر اور روشن بھارت کی تعمیر کیلئے اختلافات سے اوپر اٹھ تقسیم سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔ سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر پوسٹ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سپریمو نے لفظ انڈیا پر زور دیا، جو اپوزیشن بلاک کا نام اگلے سال کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تاریخ کے ابواب ہمت اور لچک کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔ جب ہم ترنگا لہراتے ہیں، آئیے اپنی آزادی پسند مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں جن کے لیے انہوں نے جدوجہد کی۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ان مجاہدین آزادی کی قربانیاں ہمیں مقصد اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔ آئیے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے تقسیم سے آگے بڑھیں، اور ایک روشن، بہتر ہندوستان کی طرف اپنے سفر میں متحد ہو جائیں۔ انہوں نے نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم کی دو سطروں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جہاں دماغ بے خوف ہو…میری تمام ماو¿ں، بھائیوں اور بہنوں کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو۔ پیر کو یوم آزادی کے موقع پر ٹی ایم سی کے ایک پروگرام میں بنرجی نے زور دے کر کہا تھا کہ دہلی میں لال قلعہ کی فصیل سے نریندر مودی کی تقریر وزیر اعظم کے طور پر ان کی آخری ہوگی کیونکہ انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس) اگلے لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرے گا۔