نئی دہلی/غیر بینکنگ مالیاتی فائنانس کمپنی ایس بی ایف سی فائنانس لمیٹڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش 3 اگست کو کھلے گی، اس کے ذریعے کمپنی 600 کروڑ روپے کا سرمایہ اکٹھا کرے گی۔ اسی کے ساتھ آفر فار سیل (اوایف ایس) کے تحت بھی کمپنی 425 کروڑ روپے اکٹھا کرنے والی ہے ۔کمپنی نے آج یہاں بتایا کہ 10 روپے فیس ویلیو کے فی شیئر کی قیمت کی حد 54 روپے سے 57 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ یہ آئی پی او 7 اگست کو بند ہو گا۔ اس آئی پی او میں کم از کم 260 حصص کے لیے اپلائی کرنا ہوگا اور اس کے آگے بھی اسی ملٹیپل میں شیئرز الاٹ کیے جائیں گے ۔انتہائی چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے (ایم ایس ایم ) انٹرپرائزز کے ساتھ ہی سونے کے قرضوں کا کاروبار کرنے والی یہ کمپنی اپنے کاروبار کی توسیع کے لیے آئی پی او کے ذریعہ سرمایہ اکٹھا کرنے جا رہی ہے ۔ کمپنی فی الحال ٹائر II اور ٹائر III شہروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ اس وقت یہ ملک کی 16 ریاستوں کے 120 شہروں میں موجود ہے اور اس کی 152 شاخیں ہیں۔آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز لمیٹڈ، ایکسس کیپٹل لمیٹڈ اورکوٹک مہندرا کیپٹل کمپنی لمیٹڈ اس آئی پی او اور اوایف ایس کے لئے لیڈ مینیجر ہے ۔ کے فن ٹیکنالوجی لمیٹڈ آئی پی او کا رجسٹرار ہے ۔