نئی دلی۔ 2؍ اپریل/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ہے کیونکہ اروناچل پردیش نے 1.73 لاکھ دیہی گھرانوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے جل جیون مشن کے تحت، 75 فیصد کوریج کو عبورکرلیا ہے۔اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کے ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛’’اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں دشوار گزار علاقوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، امرت مہوتسو کے وقت میں، 75 فیصد کوریج قابل ستائش ہے۔ اسے فراہم کرنے والی ٹیم کو مبارکباد اور بقیہ حصہ مکمل کرنے کے لیے نیک خواہشات‘‘۔ اس سے پہلے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال 23-2022 میں ہاٹ میٹل اور خام اسٹیل کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے پراسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل( کی ستائش کی ہے۔سیل نے اس سال، 194.09 لاکھ ٹن ہاٹ میٹل اور 182.89 لاکھ ٹن خام اسٹیل کی پیداوارکی، جو گذشتہ بہترین پیداوار بالترتیب 3.6 فیصد اور 5.3 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ہر شعبے میں آتم نربھرتا کی جانب مضبوط قدم بڑھا رہا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’’اس شاندار کامیابی کے لئے بہت بہت مبارکباد! سیل کی اس پیداوار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹیل ہی نہیں، بلکہ ملک، ہر شعبے میں آتم نربھرتا کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ بعد ازوزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ گوا سولر روف ٹاپ پورٹل، شمسی توانائی کے استعمال اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک شاندارقدم ہے۔ سولر روف ٹاپ آن لائن پورٹل، گواسولر ڈاٹ اِن، گوا انرجی ڈویلپمنٹ ایجنسی (جی ای ڈی اے) نے نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے محکموں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا:’’شمسی توانائی کے استعمال اور اور پائیدا ترقی کو فروغ دینے کی سمت میں شاندار قدم۔‘‘













