نئی دہلی ،30مارچ ( اے ےواےس) وزےر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ےوپی اے حکومت کے دوران سی بی آئی نے انہےں برابردباﺅ ڈالا کہ وہ فرضی انکاﺅنٹر کےسوں مےں وزےراعظم نرےندرمودی کے خلاف بےان دےں۔ اےک گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے اہےں برابردباﺅ ڈالا جب انہےں تفتےش کے لئے بلاےا گےا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہاب الدےن انکاﺅنٹر کےس مےں ان کے خلاف کےس درج کےا گےا کےونکہ وہ اس وقت گجرات کے وزےرداخلہ تھے۔ امت شاہ نے کہا کہ انہو ں نے کبھی بھی اس معاملے پر ہنگامہ کھڑا نہےں کےا ہے۔ راہل گاندھی کو ہتک عزت کےس مےں دوسال کی سزا پر انہوں نے کہا کہ وہ پہلا سےاست دان نہےں ہے جس کو پارلےمنٹ ےا اسمبلی سے نااہل کےا گےا ہے۔ بجائے عام وہ عدالت سے ا س سلسلے مےں اپےل دائر کرتے کانگرےس ا س پر سےاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17سےاسی رہنما جن مےں لالو پرساد ےادو ،جے للتا اور راشد علوی ہےں کو رکنےت سے ہاتھ دھونا پڑا او رےہ سارے معاملے ممنوہن حکومت کے دوران ہوئے۔ لےکن کسی نے کالے کپڑے نہےں پہنے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہر شخص کے لئے اےک جےسا ہے او راس مےں کوئی سےاسی انتقام کی بات نہےں ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ گاندھی خاندان کے لئے کوئی علاحدہ قانون نہےں ہے۔ امت شاہ نے مزےد کہا کہ راہل گاندھی کے نااہلی کے لئے اسپےکر ذمہ دار نہےں ہے چونکہ ےہ کورٹ کا فےصلہ ہے ۔ ےہ عجےب اتفاق ہے کہ جب ممنوہن سنگھ کی حکومت نے اس سلسلے مےں اےک آرڈےننس لانے کی کوشش کی تو راہل گاندھی نے ہی اس مخالفت کی ۔ وےرساورکر پر راہل گاندھی کے بےان پر وزےرداخلہ نے کہا کہ وہ اےک مجاہد آزادی تھے جنہےں دوبار عمر قےد کی سزا ملی ۔ راہل گاندھی کی دادی اندراگاندھی نے بھی وےرساوکرر کی خدمات کو تسلےم کےا جب کہ اسکے اپنے لوگ بھی بار بار ےہ کہتے ہےں کہ انہےں احتےاط برتنا چاہئے۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک مےں اکثرےت حاصل کرےگی ۔












