Daily Aftab
30 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

صدرجمہوریہ نے  راشٹرپتی نیلایم  کا افتتاح کیا

by Online Desk
22 مارچ 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی۔ 22؍ مارچ/ صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن، ثقافتی سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  تلنگانہ کے وزیر داخلہ، جناب محمد محمود علی اور دیگر معززین کی موجودگی میں  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے زائرین کے لیے راشٹرپتی نیلایم کی افتتاحی تقریب میں  شرکت کرکے اس کی رونق بڑھائی ۔اس موقع پر صدرجمہوریہ نے جئے ہند ریمپ کی بحالی اور تحفظ اور تاریخی فلیگ پوسٹ کی نقل کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جئے ہند ریمپ ایک تاریخی سٹیپ ویل سے منسلک ہے جس نے ماضی میں احاطے کی پانی کی ضروریات کو پورا کیا جبکہ تاریخی  فلیگ پوسٹ نے 1948 میں ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کی نشاندہی کی تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی ریٹریٹس ہر ہندوستانی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو فخر کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام شہری خصوصاً ہماری نوجوان نسل مجاہدین آزادی کے بارے میں جانیں اور ہماری جدوجہد آزادی سے وابستہ اقدار کا احترام کریں۔ اس خیال کے ساتھ، راشٹرپتی نیلایم میں ایک نالج گیلری قائم کی گئی ہے جو راشٹرپتی بھون اور نیلایم کی تاریخ، اور ہماری آزادی کے گمنام ہیروز کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ انہوں نے لوگوں، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نیلایم کا دورہ کریں اور خود کو اپنے ورثے سے منسلک کریں۔یہ پہلی بار ہے کہ راشٹرپتی نیلایم کی ہیریٹیج عمارت عام لوگوں کے لیے کھلی ہے۔ اس سے قبل، لوگ محدود مدت کے لیے سال میں صرف ایک بار نیلایم کے باغات کا دورہ کر سکتے تھے۔نیلایم کے دورے کے دوران، کوئی بھی صدارتی ونگ، ڈائننگ ایریا  سمیت عمارت کو اندر سے دیکھ سکتا ہےاور نیلایم کچن کو ڈائننگ ہال سے جوڑنے والی زیر زمین سرنگ میں ٹہلتے ہوئے تلنگانہ کی روایتی چیریال پینٹنگز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ زائرین راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی نیلایم کی تاریخ کے بارے میں جان سکتے ہیں، آئین کے بارے میں جان سکتے ہیں اور ‘نالج گیلری’ میں صدر جمہوریہ ہند کے کردار اور ذمہ داریوں کی ایک جھلک پاسکتے ہیں جو پہلے اصطبل کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ نالج گیلری کے صحن میں، زائرین بگی اور صدر کی لیموزین کے ساتھ سیلفی لے سکتے ہیں۔زائرین راشٹرپتی نیلایم کے احاطے میں جے ہند ریمپ اور فلیگ پوسٹ پوائنٹ کے ساتھ ساتھ نیچر ٹریل کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نیلایم کے باغ کے مختلف حصے جیسے راک گارڈن، ہربل گارڈن، بٹر فلائی اور نکشترا گارڈن عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ کوئی بھی کیو آر کوڈز کو اسکین کرکے پھلوں، درختوں اور پھولوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔راشٹرپتی نیلائم پورے سال عام لوگوں کے لیے کھلارہے گا، سوائے صدر کے جنوبی سفر کے دوران۔ زائرین http://visit.rashtrapatibhavan.gov.in کے ذریعے آن لائن اپنی سلاٹ  بک کر سکتے ہیں۔ ریسپشن آفس، راشٹرپتی نیلایم میں واک ان بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ لوگ ہفتے میں چھ دن (پیر اور سرکاری تعطیلات کے علاوہ) صبح 10:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک  چاربجے کی آخری انٹری کے ساتھ نیلائم کا دورہ کر سکتے ہیں۔ہندوستانی شہریوں کے لیے 50 روپے فی شخص اور غیر ملکی شہریوں کے لیے 250 روپے فی شخص کا معمولی  رجسٹریشن چارج لاگو ہوگا۔ٹور گائیڈز کے علاوہ پارکنگ، کلوک روم، وہیل چیئرز، کیفے، سووینئر شاپ، ریسٹ رومز، پینے کا پانی اور ابتدائی طبی امداد جیسی بنیادی سہولتیں زائرین کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
کپوارہ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک لقمہ اجل تین زخمی

بارسو اونتی پورہ سڑک حادثہ،ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مہلوکین کی تعداد 6ہوگئی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھارت کے سٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کو تعلیمی اداروں سے جوڑنے کی ضرورت ۔  صدر مرمو
قومی

صدرجمہوریہ نے  راشٹرپتی نیلایم  کا افتتاح کیا

22 مارچ 2023
عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی جموں و کشمیر میں 42000انسانوں کی ہلاکتوں کےلئے ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

امیت شاہ نے لال چوک پر’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھا

24 جون 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خواتین میں بریسٹ کینسر کا پھیلاﺅ باعث تشویش)

25 اکتوبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d