Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مرکزی سرکار کے نوٹ بندی کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ نے صحیح ٹھہرایا

by Online Desk
02 جنوری 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سپریم کورٹ کے چار ججوں میں سے تین نے اس عمل کو قانونی قراردیا
عدالت عظمیٰ نے بینچ کے ایک جج کی رائے کے برعکس مرکزی سرکارکی جانب سے نوٹ بندی کے فیصلے کو درست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل قانونی دائرے میں رہ کر کیاگیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ کی چار ججوں کی بینچ میں سے ایک نے اس عمل کے خلاف رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام باضابطہ قانونی طور پر انجام دنہیں دیا گیا بلکہ صرف ایک نوٹفکیشن کے اجرا کے بعد یہ عمل شروع ہوا۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے 2016 کے نوٹ بندی کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب اس فیصلہ کو واپس نہیں لیا جاسکتا اور نہ ہی اس کے مقاصد کی حصولیابی پر بحث کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ علیحدہ موضوع ہے۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کو صرف اس لئے غلط نہیں قرار دیا جاسکتا کہ یہ مرکز کی جانب سے لیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکز کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے مشورے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس نے آر بی آئی سے مشاورت کے بعد ہی یہ قدم اٹھایا تھا۔ مرکز اور آر بی آئی میں چھ ماہ تک اس سلسلہ میں گفت و شنید ہوتی رہی تھی۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ یہ بات اس معاملہ سے تعلق نہیں رکھتی کہ نوٹ بندی کا مقصد حاصل ہوا یا نہیں۔ پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے حکم کو پڑھتے ہوئے جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ معاشی پالیسی کے معاملات میں بہت تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ نوٹ بندی سے جعلی نوٹوں میں کمی، ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ، بے حساب آمدنی کا پتہ لگانے جیسے کئی فائدے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے نوٹ بندی کو جواز بناتے ہوئے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کی پالیسی اور نیت درست ہے۔ اس کے ساتھ مرکزی حکومت نے اس کے لیے آر بی آئی سے بھی مشورہ کیا تھا۔ اس لیے نوٹ بندی پر سوال اٹھانے والی تمام عرضیوں کو خارج کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، عدالت نے واضح کیا تھا کہ وہ نوٹ بندی کے فوائد اور نقصانات کی بنیاد پر اپنا فیصلہ نہیں دے رہی ہے۔نوٹ بندی کے وقت، حکومت کو توقع تھی کہ نوٹ بندی سے کم از کم 3 سے 4 لاکھ کروڑ روپے کا کالا دھن باہر آئے گا۔ تاہم، پوری مشق میں صرف 1.3 لاکھ کروڑ روپے کا کالا دھن ہی سامنے آیا۔ اس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر نئی کرنسی کے جعلی نوٹ بھی پکڑے گئے۔ آٹھ نومبر کو 500 اور 1000 روپے کے 15.52 لاکھ کروڑ روپے استعمال کے قابل نہیں رہے۔ اکتوبر 2022 میں، ایک رپورٹ نے انکشاف کیا کہ نوٹ بندی کے وقت جاری کیے گئے 500 اور 2000 کے نئے نوٹوں میں سے 9.21 لاکھ کروڑ روپے غائب ہو گئے ہیں۔ ان کا اکا¶نٹ آر بی آئی کے پاس نہیں ہے۔اس معاملے میں ایک بحث اس وقت بھی بڑھ گئی جب پتہ چلا کہ 2017-18 کے دوران 2000 کے نوٹ سب سے زیادہ چل رہے تھے، لیکن اس کے بعد اچانک غائب ہو گئے۔ تب معلوم ہوا کہ آر بی آئی نے 2019 میں ان کی پرنٹنگ روک دی تھی۔ نوٹ بندی کے وقت، مرکزی حکومت کو توقع تھی کہ بدعنوانوں کے گھروں کے گدوں اور تکیوں میں چھپا ہوا کم از کم 3-4 لاکھ کروڑ روپے کا کالا دھن نکل آئے گا۔ پورے عمل میں صرف 1.3 لاکھ کروڑ کا کالا دھن نکلا… لیکن نوٹ بندی کے وقت جاری کیے گئے 500 اور 2000 کے نئے نوٹوں سے 9.21 لاکھ کروڑ غائب ہو گئے۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے 2016 کے نوٹ بندی کے فیصلہ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ برس 7 دسمبر2022 کو مرکز اور ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی) کو ہدایت دی تھی کہ وہ حکومت کے 2016کے فیصلہ کا متعلقہ ریکارڈ پیش کریں۔اور سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھاتھا۔ اکتوبر 2022 میں 730 کروڑ کا ڈیجیٹل لین دین ہوا، یعنی ایک مہینے میں 12 لاکھ کروڑ روپے کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ 2016 میں 1.09 لاکھ لین دین تھا، یعنی تقریباً 6,952 کروڑ روپے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ”بھارت جوڑو یاترا “میں شرکت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہائی کورٹس کے سات ججوں کا تبادلہ
قومی

مرکزی سرکار کے نوٹ بندی کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ نے صحیح ٹھہرایا

02 جنوری 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d