’7بجے کے بعد یوپی میں لگتا ہے ڈر‘،خواتین کے تحفظ پر پرینکا چوپڑا نے کیا پولیس اہلکار سے سوال’7بجے کے بعد یوپی میں لگتا ہے ڈر‘،خواتین کے تحفظ پر پرینکا چوپڑا نے کیا پولیس اہلکار سے سوال
پرینکا آگے لکھتی ہیں کہ بہت سارے کام ہیں جنہیں جلد سے جلد کرنے کی ضرورت ہے اور جو سب سے بیسک ہے۔۔۔ پرینکا نے اپنے اس کیپشن میں وومین کی سیفٹی کو لے کر کیا کہا آپ اس پوسٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔
یونیسیف کی ایمبیسیڈر بن کر پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں لکھنو کا دورہ کیا تھا۔ پرینکا چوپڑا اور یونیسیف کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے جہاں پر پرینکا چوپڑا خواتین کی سیکورٹی کے لیے 24/7 کنٹرول روم میں بھی پہنچی۔ پرینکا نے اس پوسٹ کے ذریعے وومن پاور لائن 1090 کے بارے میں ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے جسے یوپی کی خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں پرینکا چوپڑا پولیس ا?فیسر سے پوچھتی نظر آرہی ہیں کہ، اب مجھے ایک بات بتائیے، یو پی جیسے شہروں میں، میں بھی لکھنو میں پلی بڑھی ہوں لیکن پھر بھی اندر سے ایک ڈر ستائے رہتا ہے خاص طور پر 7:00 بجے کے بعد۔۔۔‘
پرینکا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پولیس آفیسر ان سے کہتی ہیں کہ۔”آئیے میں آپ کو ڈیٹا شو کرتی ہوں۔۔۔ کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے پرینکا وہاں پر جاری کام پر نظر ڈالتی ہیں، جس کے بعد پولیس اافیسر ان سے کہتی ہیں کہ یہ پولیس نہیں ہے کیونکہ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ نیوٹرل رہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے کیپشن میں لکھا-خواتین کی سیکورٹی اور حفاظت ایک ضرورت ہے۔ ہم ملک بھر سے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہوئی زیادتی اور ہراسانی کی نئی کہانیاں روزانہ سنتے ہیں۔‘