حیدرآباد۔2 نومبر (یواین آئی) فلم اداکارہ پوجا بھٹ، راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میں شامل ہوئیں اور ان کے ساتھ کچھ فاصلہ طئے کیا۔پوجابھٹ، بالی ووڈسے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جس نے اس یاتر امیں حصہ لیا اور راہل گاندھی کے ساتھ کچھ فاصلہ طئے کیا۔اس فاصلہ کے دوران انہوں نے راہل گاندھی سے تبادلہ خیال بھی کیا۔عوام نے اداکارہ کا استقبال کیا۔اداکار، ہدایت کار اورپروڈیوسر پوجابھٹ، سوشیل میڈیا پر مختلف مسائل پر کھل کر اظہارخیال کرتی ہیں۔انہوں نے 1989میں بنی فلم ڈیڈی سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی۔انہوں نے کئی فلموں جیسے زخم، دل ہے کہ مانتانہیں، سراوردیگر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بعد ازں انہوں نے پروڈکشن اورہدایت کاری کے میدان میں قدم جمایا ہے ۔