ضلع بانڈی پورہ کے چیوا سمبل علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا جبکہ آگ بجھانے کی کاررروائی کے دوران دو افراد زخمی ہوئے۔ بدھ کے روز سمبل کے چیوا علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو افراد زخی ہوئے جنہیں علاج معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے رہائشی مکان میں لگی آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔














