ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ (او ڈی او پی ) کی عمل آوری کی تیاریوںکا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل ، ڈائریکٹران باغانی جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ان زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) جموںوکشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، جنرل منیجر یو ٹی ایل بی سی ، آر بی آئی اے جی ایم جموں ، چیف منیجر پی این بی جموں ، سکاسٹ جموں / کشمیر کے نمائندے اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع سے ایسی مصنوعات کی نشاندہی کے لئے متعلقہ اور دیگر محکموں سے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دیں جن کا برآمدی معیار اَچھاہو اور ان کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جاسکے۔اَتل ڈولو نے متعدد مصنوعات تجویر کیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ ہے جیسے سیب ، اخروٹ ، زعفران ، ٹراﺅٹ فِش ، اون ، ریشم ، باسمتی ریس ، راجماش ، مصالحہ ، کالا جیرا ، انار دانہ ، شہد کی مصنوعات ، بسوہلی مصوری اور دیگر ایسی مصنوعات جو کہ بہت زیادہ مارکیٹ میں ہیں جس کی قیمت سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔اِس موقعہ پر اُنہیں جانکاری دی گئی کہ ہر ضلع میں ایک مشترکہ سہولیت مرکز قائم کیا جائے گا یا دو سے زائد اَضلاع کو شامل کیا جائے گا جہاں ٹیسٹنگ لیبارٹریوں ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ سینٹروں ، ٹریننگ سینٹروں ، کامن کولڈ سٹوریج وغیرہ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کمیٹی سے کہا کہ وہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے جلد اَز جلد اَپنی رِپورٹ پیش کرے تاکہ ” وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ “ سکیم تمام فارمر کمیونٹی اورایگری پرینیوروں تک یکساں طور پر پہنچ جائے۔اِس سے قبل ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی گئی جس میں ” وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ “ سکیم کا جائزہ شرکا¿ کو پیش کیا گیا ۔ اِس موقعہ پریہ بتایا گیا کہ فوڈ پروسسنگ مرکزی حکومت کے اتما نر بھر بھارت ابھیان کے تحت ایک اہم شعبہ ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ فوڈ پروسسنگ جموں وکشمیر میں غیر منظم شعبہ ہے اور اِس سکیم سے فوڈ پروسسنگ سیکٹر میں روزگار میں اِضافہ ہوگا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں 144فوڈ پروسسنگ یونٹ ہیں جو بڑے پیمانے پر غیر منظم ہیں اور بیکری مصنوعات ، اچار ، مصالحے ، جام، جیلی ، جوس ، شہد وغیرہ کی تیاری میںمصروف ہیں۔