ممبئی: کہا جاتا ہے کہ دنیا میں کسی بھی انسان کے سات ہم شکل پائے جاتے ہیں اور جب بات کی جائے مشہور شخصیات کی تو ان کے ہمشکل انسانوں کو ڈھونڈنا مشکل نہیں۔ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ کسی بھی پروجیکٹ کے مقبول اور کامیاب ہونے کے لیے ایشوریا رائے کا نام ہی کافی ہوتا ہے لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی خواتین کو کوئی نہ جانے۔ یہاں ایشوریا رائے کی دنیا میں موجود 6 ہم شکل (مشابہت) رکھنے والی خواتین سے متعلق تحریر پیش کی جارہی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ اسنیہا الال اپنی اداکاری سے زیادہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے سلو میاں کے ساتھ فلم ”لکی؛ نوٹائم فور لو“ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم لوگوں کو متاثر نہیں کرسکی۔ اس کے بعد بھی اداکارہ اسنیہا نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ ان کی پہچان ا?ج بھی بطور ایشوریا رائے کی ہم شکل کے طور پر ہی کی جاتی ہے۔