ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج ایک بار پھر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط نہ کریں اور تمام کووِڈ۔19 ایس او پیز اور ہدایات پر عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 کے حوالے سے صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے لیکن پھر بھی تیسری لہر کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 73 مثبت سرگرم معاملات ہیں اور مثبت معاملات کی شرح 0.2فیصد رہ گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صحتیابی کی شرح 99.8فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اُنہوں نے عوام سے کہا کہ وہ تمام احتیابی تدابیر اختیار کریں ۔ دریں اثنا قارئین اِس خبر کو فیس بک پیج اور ٹویٹر ہینڈل آف ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام facebook.com/dicbudgam; twitter.com/dicbudgam پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔