سوپور میں ہابرڈ جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ ،اسلحہ وگولہ بارود برآمد
سری نگر ،03/ستمبر/ جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہفتہ کو کشتواڑ ضلع میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔، ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کشتواڑ پولیس،فوج کی 11 آر آر اور ایم آئی کے مشترکہ ان پٹ کی بنیاد پر، کشتواڑ پولیس نے 11آر آر کے ساتھ چرگی ڈول کے عبدالواحد نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ واحد پاکستان میں قائم انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان میں مقیم ہینڈلر کو مختلف پولیس اسٹیبلشمنٹ اور سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا۔مزید کہا گیا کہ اس اطلاع پرای اے او ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 211/2022زیرِ دفعہ پولیس تھانہ کشتواڑ میںدرج کی گئی ہے اور مزید جانچ شروع کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مستقبل قریب میں کچھ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ادھر جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہائبرڈ ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا ، “پولیس چیک پوسٹ سوپور نے فوج کی 22 آر آر، سی آر پی ایف کی 179بٹالین کے ساتھ مل کر پولیس تھانہ سوپور کے دائرہ اختیار میں شنگر گنڈ کراسنگ پر رات کے نو بجے کے قریب ایک مشترکہ ناکہ لگایا”۔انہوں نے کہا،”چیکنگ کے دوران رات کے تقریباً 9بج کر40 منٹ پر گاو¿ں چیک براتھ لنک روڈ سے سوپور-کپواڑہ جنرل روڈ کی طرف آنے والے ایک شخص کی مشتبہ حرکت دیکھی گئی اور بعد میں اسے رکنے کو کہا گیا، لیکن اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے اسے پکڑلیا۔پولیس نے بتایا کہ اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 01 پستول، 01 میگزین اور 08 پستول راوند برآمد ہوئے، ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنی شناخت ثاقب شکیل ڈار ولد شکیل احمد ڈار سکنہ بٹ پورہ ، چیکی براتھ سوپور کے طور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شخص عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ہائبرڈ جنگجو کے طور پر کام کر رہا ہے اور سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے کے لیے مسلسل موقع کی تلاش میں تھا۔