افغانستان : سابق نائب صدر دوستم کے بیٹے کا طالبان نے کیا اغوا ، قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرارافغانستان : سابق نائب صدر دوستم کے بیٹے کا طالبان نے کیا اغوا ، قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار
کابل : طالبان اب افغانستان میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے سیاستدانوں کے خاندان کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ نیوز یونیک کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے سابق نائب صدر عبدالرشید دوستم کے بیٹے کو جوزجان ایئر پورٹ سے اغوا کر لیا ہے۔ صدر اشرف غنی نے ایک روز قبل بدھ کو ہی عبدالرشید دوستم سے ملاقات کی تھی۔ دوستم شمالی افغانستان کے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں افغانستان میں ناردن ایلائنس کی بنیاد رکھی تھی۔ جانکاری کے مطابق طالبان نے کچھ افغان فوجیوں کو ان کے بیٹے کے ساتھ اغوا بھی کیا ہے۔ تاہم اس واقعہ کی ابھی تک طالبان یا افغانستان کی حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے۔ادھر افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اورمتعدد صبوں پر کنٹرول کرنے کے باعث خوف سے افغانستان کے شہری اور اقتدار میں شامل کردہ افراد ہی نہیں وزیر بھی ملک سے فرار ہونے لگے ہیں۔ اے آر وائی نیوزکی ایک رپورٹ کے مطابق چند روز قبل امریکی فوجیوں کے مترجم کی بڑی تعداد خصوصی طیارے کے زریعے واشنگٹن روانہ ہونے کی خبر آئی تھی اور آج افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔