آئی این ایس وکرانت ملک کے دفاع کے شعبے کو خود کفیل بنانے کی حکومت کی کوشش کی بہترین مثال ہے۔مودی
سرینگر/02ستمبر/سی این آئی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں کے مبینہ موقف پر ان کی نکتہ چینی کی اور کہا کہ جب اس حملے میں فورسز اہلکار مارے گئے تھے تو ان پاریوں کو کوئی دکھ نہیں ہوا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف یک جٹ ہوجائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو آج بھارت کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھا گا بھارت منہ توڑجواب دیا جائے گا بحری بیڑے میں نئے جنگی جہاز وکرانت کو قوم کے نام وقف کرنے کےلئے منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت اب مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو بھارت کی زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں ا±نہیں منہ توڑ جواب مل رہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے پلوامہ حملے کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں کے مبینہ موقف پر ا±ن کی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حملے میں 40سے زیادہ نیم فوجی دستوں کے اہلکار مارے گئے تھے تو ان پارٹیوں کو کوئی دکھ نہیں ہوا۔ مودی نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرےکے خلاف متحد ہو جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ د±نیا میں امن و خوشحالی کےلئے عالمی برادریکے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ ا±نہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ملک کے امن اور خوشحالی اورایک بھارت۔شریشٹھ بھارت کے حصول کےلئے متحد ہو جائیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ INS وکرانت ملک کے دفاع کے شعبے کو خود کفیل بنانے کی حکومت کی کوشش کی بہترین مثال ہے۔ وہ اب سے کچھ دیر پہلے شپ گارڈ کوچن میں ملک میں ہی تیار کیے گئے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز INS وکرانت کو بحریہ میں شامل کیے جانے کی رسم انجام دینے کے بعد ایک تقریب میں اظہارخیال کر رہے تھے۔ INS وکرانت کا بحریہ میں شامل کیا جانا دفاع کے سیکٹر میں آتم نربھرتا کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ بھارت اب ا±ن چنندہ ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس طیارہ بردار جہاز تیار کرنے اور ڈیزائن کرنے کی صلاحیت ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نے اِس موقع پر بھارتیہ بحریہ کے نئے پرچم کی نقاب کشائی کی۔ یہ طیارہ بردار جہاز 43 ہزار ٹن اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک کی بحری تاریخ میں تیار کردہ اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے۔ آج جب یہ جہاز بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تب اسے 1971 کی جنگ میں اہم رول ادا کرنے والے بھارت کے پہلے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت کانام‘ تاج اور پرچم کا نمبر عطا کیاگیا۔ یہ جہاز 262 میٹر لمبا اور 62 میٹر چوڑا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار Knots 28 اور7500 بحری میل ہے۔ اس جہاز میں بحریہ کے 30 طیارے اور ہیلی کاپٹرس کو لے جانے کی صلاحیت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اپنے اقتداراعلیٰ اور سا لمیت کے تحفظ کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرحدوں کے تئیں بھارت کے نظریہ اور رویہ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ بھارت کے مردِ آہن سردار ولبھبھائی پٹیل کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم آج گجرات کے Kevadia میں مجسمہ اتحاد پر راشٹریہ ایکتا دوس پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔پڑوسی ممالک کی نکتہ چینی کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو بھارت کی زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں ا±نہیں منہ توڑ جواب مل رہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے پچھلے سال پلوامہ حملے کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں کے مبینہ موقف پر ا±ن کی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حملے میں 40سے زیادہ نیم فوجی دستوں کے اہلکار مارے گئے تھے تو ان پارٹیوں کو کوئی دکھ نہیں ہوا۔ مودی نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرےکے خلاف متحد ہو جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ د±نیا میں امن و خوشحالی کےلئے عالمی برادریکے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ ا±نہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ملک کے امن اور خوشحالی اورایک بھارت۔شریشٹھ بھارت کے حصول کےلئے متحد ہو جائیں۔اِس سے پہلے وزیر اعظم نے Kevadia میں مجسمہ اتحاد پر عقیدت کے پھول نذر کئے۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج صبح نئی دلی کے پٹیل چوک پر سردارولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر عقیدت کے پھول نذر کئے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔