Daily Aftab
28 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آزاد کی نئی پارٹی کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں

by Online Desk
28 اگست 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی سے تعلق رکھنے والے مزید کئی کانگریسی لیڈران بھی شامل ہوں گے
کانگریس سے مستعفی ہونے والے سابق ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران نے 28 اگست یعنی اتوار کے روز جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ 4 ستمبر کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی خاطر جموں میں سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔غلام نبی آزاد 4ستمبر کو جموں پہنچ رہے ہیں جس دوران وہ اپنی نئی پارٹیاں کا اعلان کریں گے۔اطلاعات کے مطابق کانگریس سے مستعفی ہوئے سابق ممبران اسمبلی اور لیڈران کی آج یعنی 28 اگست کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے۔ سابق ممبر اسمبلی غلام محمد سروری اور چودھری محمد اکرم کی سربراہی میں جموں میں اتوار کے روز صبح گیارہ بجے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہو رہی ہے جس میں غلام نبی آزاد کے جموں دورے کو حتمی شکیل دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی کو تشکیل دینے سے قبل غلام نبی آزاد کے قریبی ساتھی جموں میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کرنے جارہے ہیں جس میں لوگوں کی شرکت کویقینی بنانے کی خاطر تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔آزاد کے قریبی معتمد اور سابق وزیرجی ایم سروری نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی پارٹی کے منشور کا حصہ ہوگی۔سروری نے کہا کہ ان کے رہنما نظریاتی طور پر سیکولر ہیں اور ان کے بی جے پی کے کہنے پر کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قومی پارٹی کے ساتھ پانچ دہائیوں پر محیط وابستگی ختم کرنے کے بعد سینکڑوں سینئر کانگریس قائدین، پنچایتی راج ادارے کے ارکان اور ممتاز کارکنوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔سروری نے کہا”آزاد 4 ستمبر کو نئی پارٹی کے آغاز سے پہلے اپنے خیر خواہوں سے مشاورت کریں گے”۔جمعہ کو استعفیٰ دینے کے چند گھنٹے بعد آزاد نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک نئی پارٹی کا آغاز کریں گے اور اس کا پہلا یونٹ جموں و کشمیر میں قائم کیا جائے گا۔آزادنے مزید کہا،“مجھے فی الحال ایک قومی پارٹی شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے لیکن جموں و کشمیر میں انتخابات ہونے کا امکان ہے، میں نے وہاں جلد ہی ایک یونٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔سروری نے کئی سابق قانون سازوں کے ساتھ جمعہ کو نئی دہلی میں آزاد سے ملاقات کی تاکہ ان کی حمایت میں توسیع کی جاسکے۔سروری نے کہا کہ نئی پارٹی ترقی، سماج کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد پر توجہ دے گی اور 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی۔سروری نے کہا کہ آزاد کے جانے سے جموں و کشمیر میں کانگریس تقریباً ختم ہو گئی ہے۔کئی سابق وزراءاور قانون سازوں سمیت ایک درجن سے زیادہ لیڈروں نے آزاد کی حمایت میں کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کئی اور جیسے سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند کے ہفتہ کو نئی دہلی میں آزاد سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق

سری نگر بانڈی پورہ ہائی وے پر حادثے میں خاتون ہلاک، شوہر زخمی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کشمیری پنڈتوں ، مسلمانوں اور دیگر طبقہ جات کی مشکلات کےلئے پاکستان اور ملی ٹنٹ ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

آزاد کی نئی پارٹی کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں

28 اگست 2022
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d