صحت یاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43733624 ہوگئی
نئی دہلی، 23 اگست (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9680 افراد کورونا وائرس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43733624 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.59 فیصد ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.31 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے مزید 42 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 416 ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 96506 ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.19 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 8586 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 57 ہزار 546 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 391281 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.31 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ریاستوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایکٹیو کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں 202 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2421 اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 1313679 ہو گیاہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 9164 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں 188 کورونا ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 16457 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے ۔ اس وبا سے مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17833 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 496 کم ہو کر 4645 اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1963376 ہو گئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 26427 پر مستحکم ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں نو ایکٹیو کیسز کم ہو کر 4296 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 441 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2091355 ہوگئی ہے ۔ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے اموات کا اعدادوشمار23595 پر برقرارہے ۔