بھارت، انڈین نیشنل آرمی کے سپاہیوں اور ا±س کے رہنما
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے انڈین نیشنل آرمی INA کے آزمودہ کار میجر ایشور لال سنگھ کو نئی دلی میں کَل شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اطلاعات کے مطابق میجر ایشور لال سنگھ کے اَستھی کلش پر گلدائرہ نذر کرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے ا±ن کے ساتھ تین سال پہلے سنگاپور میں اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، انڈین نیشنل آرمی کے سپاہیوں اور ا±س کے رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو نہیں بھولے گا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ نیتا جی اقدار کا پیکر تھے اور انہوں نے اقدار کیلئے لڑائی کی اور آزادی کے مقاصد سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ نیتاجی کے دل میں، مہاتما گاندھی کیلئے کافی زیادہ احترام تھا اور انہوں نے ا±نہیں بابائے قوم قرار دینے میں قیادت کی۔ 92 سالہ میجر ایشور لال سنگھ نے، انڈین نیشنل آرمی کے تحت، سنگاپور میں اپنی خدمات، نیتاجی سبھاش چندر بوس کی قیادت میں انجام دی تھیں۔ ا±ن کا انتقال اِس مہینے کی 5 تاریخ کو ہوگیا تھا۔