ADVERTISEMENT
معاملہ ٹرر فنڈنگ کا لگتا ہے ۔ پوچھ تاچھ جاری۔ اے ڈی جی پی جموں
جموں پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص کو بھاری نقدی کے ساتھ اُس وقت گرفتار کرلیا گیا ہے جب وہ مشکوک حالت میں بس سٹینڈ میں موجود تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پونچھ کا رہنے والا ہے اور ممکنہ طور پر یہ رقم ٹرر فنڈنگ کا معاملہ ہے ۔ اس بارے میں اے ڈی جی پے مکیش سنگھ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ٹرر فنڈنگ کا لگتا ہے اور فی الحال جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور اس بارے میں مزید انکشافات متوقع ہے ۔
ADVERTISEMENT