آزا دی کا امرت مہا اتسو
جموں کشمےر پولےس کی جانب سے ہرگھر ترنگا قومی مہم جو و خروش کے ساتھ جاری،طلبائ،نو جوانوں اور عام شہرےوں کی تقرےبات مےں شرکت قا بل دےد
سرےنگر۔12اگست ۔آ زادی کا امر ت مہا اتسو کے تحت جموں کشمےر پولےس کی جانب سے ےو ٹی بھر مےں ہر گھر ترنگا قومی مہم کے حوا لے سے تقرےبات کا سلسلہ جو ش و خروش کے ساتھ جاری ہے ۔ان تقرےبات مےں طلبائ،نو جوانوں اور عام کی کثےر تعداد نے شر کت کی۔
ہر گھر ترنگا قومی مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز ےو ٹی جموں و کشمےر کے مختلف اضلاع مےں جموں و کشمےر پولےس کی جانب سے تقرےبا ت کا انعقا د کےا گےا۔ اس سلسلے مےں ضلع پولےس گاندر بل،کشتوار،سو پور، بڈگام،بارہمولہ،رےاسی ،پلوامہ،پونچھ کے علاوہ آئی آر پی انےسوےں بٹالےن،آئی آر پی دوسری بٹالےن،جے کے اے پی چھٹی بٹالےن اور جے کے اے پی گےارہوےں بٹالےن نے ہر گھر ترنگا قومی مہم کے حو الے سے تقرےبات کا انعقاد کےا جس مےں طلبائ،نو جوانوں اورعام شہرےوں کی کثےر تعداد نے بڑے ہی جو و خروش کے ساتھ شر کت کی۔ہر گھر ترنگا مہم کا مقصدملک بھر مےں قوم پر ستی اور حب الوطنی کے جزبے کو اُبھا ر نا ہے۔مختلف تقرےبات کے دوران قو می پر چم لہرائے گئے اور قومی ترانے بھی گائے گئے۔