ضلع اِنتظامیہ جموں نے آج دسہرہ گراﺅنڈ گاندھی نگر جموںمیں 75ویں یوم آزادی کے موقعہ پرسائیکل ریلی کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان مہمان خصوصی اور ڈپٹی میئر جے ایم سی پورنما شرما مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ سائیکل ریلی کو ہری جھندی دِکھا کر مشیر فاروق خان نے کہا کہ ہم ملک کی آزادی کا 75 واں سال منار ہے ہیں۔تقریبا ت کے موقعہ پر مضمون نویسی ، مصوری اور شجرکاری مہم کے دوسرے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔مشیر فاروق خان نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے ہمیں اَپنے جانبازوںکو یاد کرنا چاہیئے جنہوں نے ہندوستان کو آزاد کرنے کی خاطر قوم کے لئے اَپنی جانیں نچھاور کیں۔مشیر موصوف نے شرکا کو ایونٹ میں حصہ لینے پر سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ نوجوان پود قوم کے لئے کام کریں گے۔سائیکل ریلی دسہرہ گراﺅنڈ گاندھی نگر ، ستواری چوک ، ڈوگرہ چوک ، امبیڈ کر چوک ہسپتال روڈ ، گول مارکیٹ اور مختلف راستوں سے گزری ہے۔اِس ریلی میں سینکڑوں سائیکل سوار وں حصہ لیا اور اُن کے ہینڈل پر ترنگالگا ہوا تھا ۔ ریلی کو مختلف راستوں سے گزرنے کے لئے تیروں سے نشان زد کیا گیا ۔جموں اِنتظامیہ نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ حفاظت کو برقرار رکھا جائے۔تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شرکا ¿ اور یہاں تک کہ ٹریفک پولیس اور عوام نے جوش و خروش کا مظاہر ہ کیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اَنشل گرگ، کمشنر جے ایم سی اونی لواسا ، اے ڈی سی جموں ستیش سہرما ، اے سی جی جموں راکیش دوبے ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے وِپن بھگت اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔