ہیروئن کے ساتھ ایک اور پکڑا گیا، 1 کروڑ سے زیادہ نقدی ضبط ۔ پولیس
اوددھمپور میں منشیات سمگلروں میں سے ایک ڈرامائی انداز میں ازجان ہوا جبکہ اس کا دوسرا ساتھ حشیش اور ایک کروڑ روپے نقدی سمیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اودھمپور میں منشیات کی ایک بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے جس دوران ایک شخص کی گاڑی کی زد میں آکر موت ہو گئی، جبکہ دوسرے ایک کو ہیروئن اور ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدی کے ساتھ اودھم پور ضلع میں پولیس کے ذریعے ڈرامائی تعاقب کے دوران گرفتار کیا گیا۔ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ بدھ کے روز پولس تھانہ ادھم پور کی گشتی پارٹی جو گول میلہ پٹرول پمپ کے قریب ڈیوٹی پر تھی نے دو افراد کو مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں افراد مین روڈ کی طرف بھاگے اور بھاگتے ہوئے ایک شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی اور کہا کہ وہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔اس میں لکھا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس پارٹی نے زخمی شخص کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا اور علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس کی شناخت مختیار احمد ولد خلیل الرحمان کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے دوسرے ساتھی جگتار سنگھ ولد جرنیل سنگھ پنجاب کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کی گاڑی کی مکمل تلاشی کے بعد تقریباً 250 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کے ساتھ مختلف مالیت کے 1 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار 30 روپے کی بھاری رقم برآمد ہوئی۔بیان لکھا ہے کہ اس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔”ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔ تاہم، کیس کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔