پہاڑی ضلع شوپیاں میں منگل کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس واقعے کے فورا بعد پولیس ، فورسز اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر بندوق برداروں کی تلاش شروع کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقع زینہ پورہ کرالہ چیک میں پیش آیا ہے ۔