لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ ، معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت
جموں کے کھٹوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب شدید بارشوں کے بعد ایک رہائشی مکان مہندم ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مکان مہندم ہونے کے نتیجے میں وہا ں موجود دو کمسن بچے زندہ دب گئے جس کے بعد مقامی لوگو ں نے وہاں پہنچ کر دونو ں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹرو ں نے دونوں بچوں کو مردہ قرار دیا ۔ علاقے میں دو کمسن بچوں کی موت کی خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا جب کہ والدین پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں مکان مہندم ہونے سے دو بچوں کی موت ہوئی ۔ ادھر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ایل جی نے کہا، ”بلاور میں مکان گرنے سے معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور افسوسناک ہے۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے“۔














