سرینگر/
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں جمعرات بعد دوپہر اُس وقت کہرام مچ گیا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک خاتون پر ریچھ نے حملہ کرکے اس کے لہولہان کردیا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں ایک خاتون زیبہ بانو اہلیہ عبدالرحمان چوپان ساکن فرہمو گاڈول پر اُس وقت ریچھ نے حملہ کیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کسی کام میں مصروف تھی کہ اچانک ریچھ نمودار ہوا اور اس نے خاتون کو لہولہان کیا ۔خاتون اس قدر زخمی ہوئی کہ اس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ریچھ کا تعاقب کیا تاہم وہ جنگل میں چلا گیا ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔














