کاکہ پورہ پلوامہ میں اینٹ بھٹ گرنے کے نتیجے میں تین غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکہ پورہ علاقے کے اوکھو میں آج دوپہر ایک اینٹوں کے بھٹ اچانک گرگیا جس کی زد میں آکر تین غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوکیت کی شناخت لقمان خان ولد سلیمان، راج دیو ولد دیویندر کمار اور کلبی خان کے طور پر ہوئی ہے، سبھی اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جب یہ مزدور بھٹ سے گرنے والی دیوار کی زد میں آئے تو ان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے اور ہم نے مزید تحقیقات کے لیے اس معاملے میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔













