نئی دہلی، ۹۱جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دودھ، دہی، مکھن، چاول، روٹی دال جیسی ضروری اشیاءپر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا دم نکل رہا ہے لیکن اس کی (حکومت) وصولی جاری ہے ۔مسٹر گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا، "اب کی بار، ‘وصولی ‘ سرکار؟” اب سے دودھ، دہی، مکھن، چاول، دالیں، روٹی جیسی پیک شدہ مصنوعات پر عوام سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش مہنگی، سلنڈر 1053 روپے کا ہو گیا، لیکن حکومت کہتی ہے ‘سب چنگا سی’۔ یعنی یہ مہنگائی حکومت کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے مہنگائی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ جب وزیر اعظم اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ بنایا تھا لیکن آج انہوں نے عوام کو مسائل کی گہری دلدل میں دھکیل دیا ہے جس میں لوگ ہر روز ڈوبتے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم صاحب آپ کی اس بے بسی پر خاموش ہیں، خوش ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں اور پوری کانگریس پارٹی حکومت کی طرف سے آپ پر کیے جانے والے ہر ظلم کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہم اس معاملے کو ایوان میں بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر اعظم کتنے ہی الفاظ میں ‘غیر پارلیمانی’ کہہ کر ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کریں، انہیں جواب دینا پڑے گا۔