وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 2روز قبل جس خاتون نے اپنے آپ کو آگ لگائی تھی وہ آج سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میں اتوار کے روز ایک خاتون نے اپنے آپ کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوئی تھی ۔ زخمی خاتون کو نازک حالت میں فوری طور پرنزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں سے اسے صورہ سکمز منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ ذرائع کے مطابق مہلوک خاتون نے اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی تھی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔














