لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع بانڈی پورہ کا وسیع دورہ کیا اور کئی عوامی وفود سے ملاقات کے علاوہ مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا جس میں ڈیساسٹر تخفیف کی کوششوں ، پی ڈی ڈی کی موسم سرما کی تیاری اور 75 ویں یومِ آزادی کے انتظامات پر خصوصی توجہ شامل ہے ۔ مشیر کے ہمراہ چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد ، سینئر سپراِنٹنڈنٹ پولیس محمد زاہد ، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر طارق احمد زرگر ، ڈائریکٹر فلوریکلچر فاروق راتھر ، ایم ڈی سیاحت سید فخر الدین ، ایس ای کے پی ڈی سی ایل ، ایگزیکٹو انجینئر ، ضلعی افسران ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن ، چئیر مین اربن لوکل باڈیز اور ضلع کے دیگر سینئر افسران تھے ۔ مشیر نے ضلع میں جاری کئی ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا جن میں سڑکیں ، رسیونگ سٹیشن ، دیہی ترقیاتی کام ، کٹائی کے ٹینک ، سیاحتی سہولیات وغیرہ شامل ہیں ۔