جموں کشمیر میں تعمیر ق ترقی کیلئے امن کی اشد ضرورت ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امن وشانتی میں ہی وکاس کو فروغ ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں جموں کشمیر میںنئی تبدیلی آئی ہے جبکہ سیاحوں کو بھی بھاری رش دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموںکشمیر میں امن سے کچھ کچھ لوگ خاص طور پر ہمارے پڑوسی خوش نہیںہے اور وہ جموں کشمیر کے حالات اور امن کو بگاڑنے میںمصروف عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس جگہ شانتی ہے وہاں ہی وکاس ہو سکتا ہے اور جہاں ایسا نہ ہو وہاں ایسا ممکن نہیں ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر ترقی اور امن کی طرف بڑھ رہا ہے اور جموںکشمیر کو تعمیر و ترقی کی اونچائیوں تک پہنچانے کیلئے ہم وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ”پولیس اور سیکورٹی فورسز کسی بے گناہ کو ہاتھ تک نہیں لگائیں گے کیونکہ ہم ” گناہگار کو چھوڈو مت اور بے گناہوں کو چھیڑوں مت “ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔عوام کو عسکریت پسندی سے پاک کرنے کی ہر کوشش کی جا رہی ہے اور ترقی اور ترقی کا راستہ صرف امن سے ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی پالیسی ہے کہ بے گناہوں کو نہ چھوئے اور مجرموں کو نہ بخشے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے ہر ضلع کی چوبیس گھنٹے ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سخت محنت کر رہے ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت کی طرف سے بہت سے کام کئے گئے جس سے کشمیر کے لوگوں کو بہت زیادہ راحت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں ہمارا پڑوسی ملک خوش نہیں ہے اور وہ ہمیشہ امن بگاڑنے کی تاک میں رہتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جموں اور سری نگر میں دو نئے ہوائی اڈے کے ٹرمینل بنائے جا رہے ہیں۔ سری نگر اور جموں کے درمیان سفر کا وقت کٹ گیا ہے۔ کسانوں اور تاجروں کی سہولت کے لیے جموں اور سری نگر کے ہوائی اڈوں پر کارگو کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔کشمیر کو اگلے سال کنیا کماری سے ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کشمیر اگلے سال تک ریل نیٹ ورک کے ذریعے کنیا کماری سے منسلک ہو جائے گا۔














