18روز کے دوران قریب دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا
ساکانہ امر ناتھ یاترا2022شد و مد سے جاری ہے جہاں آج تک18روز کے دوران قریب 2لاکھ کے قریب یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔جبکہ شیڈول کے مطابق یہاں یاترا برابر جاری ہے جس کے لئے پورے جموںو کشمیر میں حفاظت کے بڑے پیمانے پرانتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا 2022مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے جہاں آج تک ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے شر دالوں نے حصہ لیا ہے ۔ ماہ جون کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک قریب دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 83ہزار8 سو 11 یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔انہوں نے اتوار کے روز قریب انیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔دریں اثنا بھگوتی نگر جموں کے بیس کیمپ سے پیر کی صبح 5 ہزار6 سو49یاتریوں پر مشتمل قافلہ پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے3 ہزار 91 یاتری پہلگام کی طرف جبکہ 2 ہزار5 سو58 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ امسال کی یاترا کے لئے دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8جولائی کوگھپا کے نذدیک بادل پھٹنے سے 15یاتری ہلاک ہوئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ امسال انہیں 8لاکھ کے قریب یاتری کو گھپا کا درشن پر آنے کا توقع ہے ۔سالانہ امر ناتھ یاترا مسال تین سال کے بعدشروع ہوئی ہے۔اس دوران حکام نے جموں سے کشمیر تک جگہ جگہ تگین دائرے والی سیکورٹی کا انتظام کیا ہے ۔