” مقامی پیداوار جیسے انار دانہ ، کسرور ، گچھیس میں کوآپریٹو تشکیل دیں “
رام بن میں بننے والی 28 نئی سوسائٹیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے
کواپریٹو تحریک کو دیہی معیشت کے انجن کے طور پر بیان کرتے ہوئے سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے جموں اور کشمیر کے یو ٹی میں قابلِ عمل کواپریٹو سوسائٹیوں کے قیام میں نوجوانوں کو شامل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون طلب کیا ۔ انہوں نے محکمہ کی نئی اسکیموں کی بڑی صلاحیت کو اجاگر کیا جو کواپریٹو موومنٹ کو بحال کرنے میں مدد دے سکتی ہے جس سے ممکنہ کاروباری افراد کو فائدہ مند روز گار کے حصول میں مدد ملے گی ۔ یشا مدگل نے یہ بات آج یہاں 28 نو تشکیل شدہ کواپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو مبارکباد دینے کیلئے ایک تقریب سہکار سے سمریدھی کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران راکیش ٹھاکر ، بلبیر سنگھ اور رینوکا کٹوچ اور دیگر پی آر آئی کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت اسلام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس شرما اور ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو پرینکا شرما بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کواپریٹو نے تمام ممبران میں اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو ابھارنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ ایک کامیاب کواپریٹو سوسائٹی کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ نئی تشکیل شدہ کواپریٹو سوسائٹیوں کو محکمہ کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں جیسے یووا سہکار ، آیوشمان سہکار ، فوڈ پروسیسنگ یونٹ وغیرہ کے تحت مراعات حاصل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے ۔ مشن یوتھ پروجیکٹ کے یوتھ کلب اقدام کے تحت اکٹھے ہونے والے نوجوانوں کی خوشنودی کا خاص حوالہ دیتے ہوئے یشا مدگل نے ڈی ڈی سی رام بن کو مشورہ دیا کہ وہ منافع بخش منصوبے شروع کرنے کیلئے محکمہ کو کاروباری نوجوانوں کے ساتھ جوڑنے میں مدد کرےں ۔














