Daily Aftab
20 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بھرتی امتحانات میں دھاندلیوں کی تحقیقات)

by Online Desk
14 جولائی 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ دنوں اخبارات میں یہ خبر شہ سرخیوں کے ساتھ شایع ہوئی کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی بھرتی کے امتحانی پرچوں کی فروخت کا معاملہ طشت از بام ہوا جس میں کئی سرکاری افسر ،اہلکار اور چند صحافی بھی ملوث بتائے گئے ۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے سرکاری ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ سب انسپکٹر کی بھرتی کے لئے جو امتحان لئے گئے ان کے پرچے قبل از وقت افشا ہوئے تھے یعنی لیک ہوئے تھے اور سب سے پہلے یہ جموں کے ایک نواحی علاقے میں بعض اثر و رسوخ رکھنے والے افسروں کے پاس دیکھے گئے ۔اس معاملے پر شور وغل بلند ہوا ۔نتایج کا اعلان بقول مظاہرین توقع کے برعکس قرار دیا گیا اور جن امیدواروں کو ناکام قرار دیا گیا انہوں نے اس سارے معاملے پر زبردست احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کو اس بات کا کوئی گلہ نہیں کہ وہ کیوں ناکام ہوگئے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ سلیکشن کے عمل کی تحقیقات کی جاے کیونکہ ایک ہی کنبے کے تین افراد کو کامیاب قرار دے کر ان کی بھرتی کے لئے راہ ہموار کردی گئی ۔جب ناکام امیدواروں نے احتجاج کا دائیرہ وسیع کردیا اور بقول ان کے ٹھوس ثبوت لے کر لیفٹننٹ گورنر کو پیش کردئے گئے تو انہوں نے فوری طور اس کی تحقیقات کے احکامات صادر کئے ۔جس دوران پتہ چلا کہ سب انسپکٹر بھرتی کے لئے جو امتحانی پر چے مرتب کئے گئے تھے وہ قبل از وقت افشا ہوئے یعنی لیک ہوئے تھے اور ایک ایک پرچہ کئی کئی لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ۔اب حکومت نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو تحقیقات کا کام سونپ دیا ہے اور اب یہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی فوری طور اس سارے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کرے گی ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کار پرچے کیسے لیک ہوگئے اور لیک کرنے والے کون لوگ ہوسکتے ہیں ۔یہ ایک ایسا سوال ہے جس کی تحقیقات سی بی آئی کرے گی ۔جس شخص یا اشخاص نے اس معاملے میں کلیدی رول ادا کیا ہوگا وہ سخت سزا کے مستحق ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ معاملہ انتہائی گھمبیر ہے ۔اس سے ان ہزاروں امیدواروں کا مستقبل تاریک بنایا گیا جو مستحق تھے اور جو پیسے خرچ نہ کر سکے بلکہ وہ اپنی قابلیت کے بل بوتے پر امتحان پاس کرنا چاہتے تھے ۔انہون نے پرچے بھی اچھے کئے ہونگے لیکن چونکہ اس معاملے میں مبینہ طور گڑ بڑکی گئی جس کے نتیجے میں قابل ،ذہین ،دیانتدار اور اہل امیدوار منتخب نہیں ہوسکے ۔جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انہوں نے آسمان سر پر اٹھایا جو ان کا حق تھا اب چونکہ یہ پورا عمل معطل ہوچکا ہے اسلئے تحقیقاتی ایجنسی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف طریقے پرتحقیقات کرے تاکہ ملوثین چاہئے وہ کسی بھی پوزیشن کے مالک کیوںنہ ہوں کو سخت سزائیں دی جاسکیں ۔اس سے کیا ہوگا کہ آنے والے ہر امتحانی پراسس کی کڑی نگرانی ہوگی اور کبھی کوئی امتحانی پرچے قبل از وقت افشا کرنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ایسے کون لوگ ہیں جنہوں نے اس سارے معاملے میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوگااور کس طرح مستحق امیدواروں کے حق پر شب خون مارکر ان امیدواروں کا سلیکشن یقینی بنایا جو رشوت کے بل بوتے پر منتخب ہوئے ہیں لیکن لیفٹنٹ گورنر نے سلیکشن کے عمل کو منسوخ کرنے کے احکامات صادر کرکے مثبت قدم اٹھایا ہے ۔اب تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ اس سکینڈل میں کون لوگ ملوث ہونگے جو سخت سزا کے مستحق ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بین الاقوامی سطح پر جڑے کچھ گروپ جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف. لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

مہلوک یاتریوں کے لواحقین کوفی کنبہ پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کافیصلہ :لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

(اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بھرتی امتحانات میں دھاندلیوں کی تحقیقات)

14 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d