Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

حالات اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہونگے جب تک کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش نہیں کی جائےگی

by Online Desk
13 جولائی 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

تمام مسائل کا حل مذاکرات میںمضمر ، امن کے قیام کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ بات لازمی / ڈاکٹر فاروق
جموں وکشمیر میں امن و امان اُسی صورت میں ممکن ہے جب تک یہاں کے عوام کے دلوں کو جیتا جائے اور پڑوسی ملک کیساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔اطلاعات کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر یوم شہداءکے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقامی حکومت اور مرکز کے بڑے بڑے لیڈران آئے روز یہ بیانات دیتے ہیں کہ ملی ٹنسی ختم ہوگئی ہے لیکن زمینی سطح پر اس میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہاہے، کل ہی ایک پولیس افسر کو ابدی نیند سلا دیا گیا جبکہ دیگر دو اہلکاروں کو زخمی کیا گیا۔ یہاں کے حالات اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہونگے جب تک کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”میں ان سے (مرکز سے)بار بار کہتا ہوں، جب تک آپ جموں وکشمیر کے عوام دلوں کو جیتنے کی کوشش نہیں کرو گے آپ کبھی کامیاب نہیں ہونگے، کرو جو کرنا ہے، بناﺅ جو بنانا ہے، ایک دن یہ سب مسمار ہوجائے گا اور میں یہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں“۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش اور پڑوسی ملک کیساتھ بات چیت کرکے اس مسئلے کا حل نہیں ڈھونڈا جائے گا ، ہم لوگ اس میں پستے جائیں گے، مرتے جائیں گے ۔شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کی حکومتی اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے بے حد افسوس ہے کہ نہ صرف 1931کے شہداءکی چھٹی کو منسوخ کردیا گیا بلکہ کشمیریوں کو انہیں خراج عقیدت، فاتحہ خوانی اور گلباری کرنے سے روکا جارہاہے ۔ کیا یہی جمہوریت ہے؟ جن لوگوں نے اپنے گرم گرم لہو سے ہمیں سب کچھ دیا ہمیں اُنہیں خراج عقیدت تک پیش کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ حکمرانوں کی بدنیتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سٹیٹ الیکشن سے منسلک تمام دفاتر سے مسلمانوں افسران اور ملازموں کو منتقل کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ سری لنکا کے لوگوں کو موجودہ مصیبت کے دور سے نجات دے اور اُمید کرتا ہوںکہ ہماری حکومت سری لنکا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسے اقدامات اُٹھائے کہ کہیں ہمارا ملک بھی اس طرف نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیر و ترقی اور روزگار کی فراہمی کے دعوے کررہی ہے لیکن زمینی سطح پر لوگ بے روزگاری، بے کاری اور غریبی میں پس رہے ہیں۔ حکومت کے تمام دعوے زمینی سطح پر جھوٹ اور فریب ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور اتفاق میں رہیں کیونکہ اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے، ہم اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور اتحاد و اتفاق ہی ہمیں موجودہ دور سے نکال سکتا ہے۔مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے اُمید رکھنی چاہئے۔ اس سے قبل پارٹی لیڈران نے کہا کہ 13جولائی کا دن جموں وکشمیر میں پُرتپاک اور پُرجوش انداز میں منایا جاتا تھا اور مرازِ شہداءپر سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا تھا لیکن بدقسمتی سے گذشتہ دو برسوں سے بندشیں اور ناکہ بندی کرکے کشمیریوں کو ان عظیم سپوتوں اور محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے جبری طور روکا جارہا ہے

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
آج کے بھارت کی حالت بڑی شرمناک ہے، اروندھتی رائے

آج کے بھارت کی حالت بڑی شرمناک ہے، اروندھتی رائے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

حد بندی کمیشن کی رپورٹ بھاجپا کو فائدہ پہنچانے کی خاطر تیار کی گئی ہے /فاروق عبدا ﷲ
تازہ ترین خبریں

حالات اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہونگے جب تک کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش نہیں کی جائےگی

13 جولائی 2022
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d