متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 27 ہزار 199ہو گئی
نئی دہلی: ۸۱ مئی (یو این آئی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی نئی لہر کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1829 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 27 ہزار 199ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 293 ہو گئی ہے۔دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.65 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ اتوار کو ملک میں 14,97,695 ویکسین لگائی گئیں۔بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2549 افراد کو کووڈ سے نجات دلائی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار 259 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ، صحت یابی کی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریض 71 کم ہو کر 3,331 ہو گئے ہیں۔