اوڑی میں ایک خاتون نے اُس وقت دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی ختم کردی جب اس نے اپنے آشیانے کو آگ کی شعلوں کی نذر ہوتا ہوا دیکھا ۔ خاتون کو دریاءسے نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم لاش ابھی نہیں ملی ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اوڑی میں بدھ کے روز ایک تین منزلہ مکان سے اچانک اغ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں مکان راکھ ہوگیا ۔ اس دوران مکان مالک کی بہو تنظیمہ بیگم نے جب اپنے آشیانے کو جلتا دیکھا تو اس کو یہ صدمہ برداشت نہیں ہوا اور اس نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی ۔ اگرچہ خاتون کو دریائے سے نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ اس دورا ن آخری اطلاع ملنے تک خاتون کی لاش برآمد نہیں ہوئی تھی۔