یاترا کے راستے پر سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے لیے بی آر او کی مدد پر ان سے تبادلہ خیال کیا
جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سے ملاقات کی اور یاترا کے راستے پر سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے لیے بی آر او کی مدد پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے پیر کو نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے امرناتھ یاترا کے راستے کے دشوار گزار راستوں پر سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے لیے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے اپنے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے آج عزت مآب رکشا منتری، راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور شری امرناتھ جی یاترا کے لیے سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور @BROindia کی مشکل حصوں میں مدد پر تبادلہ خیال کیا۔ اونچائی پر چیلنج کرنے والا خطہ جو مقدس غار کے سفر کو بہت آسان بنا دے گا۔خیال رہے امر ناتھ گپا کی یاترا بہت جلد شروع ہونے والی ہے جس میں دو سال کے وقفے کے بعد یاترا ہو نے کے باعث لوگوں کی کثیر تعداد یاترا پر آئے گی جہاں رجسٹریشن کے دوران ابتدائی دنوں میں لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کیا ہے ۔