”بہترانتخابی انتظامات اورانعقاد کیلئے ووٹرخدمات کو شفاف اور آسان بنایا جائے گا“
نئی دہلی : ۵۱مئی (یواین آئی) راجیو کمار نے اتوار کے روز چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ سنبھالا ۔ مسٹرکمار نے نرواچن سدن میں 25ویں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ بہترانتخابی انتظامات اورانعقاد کے لیے ووٹرخدمات کو شفاف اور آسان بنایا جائے گا ۔ نیزعمل کو آسان بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کواہم ذریعہ بنایا جائے گا۔ مسٹرکمار نے کہاکہ انہیں ہندوستانی آئین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے بہترین اداروں میں سے ایک کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے ، وہ ادارہ جو ہماری جمہوریت کو مضبوط بناتا ہے ۔ گزشتہ ستر برسوں کے دوران ہمارے شہریوں کو آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کرانے ، انتخابی فہرستوں کی شفافیت کو یقینی بنانے ، بدعنوانی کو روکنے اور ہمارے انتخابات کے معیار کو بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن نے بہت کچھ کیا ہے ۔ انہوں نے وزارت قانون اورانصاف حکومت ہند کے 12 مئی کی ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے تحت چارج سنبھالا ۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا 14 مئی کوسبکدوش ہو رہے ہیں ، جس کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار 15 مئی کو چارج سنبھالیں گے ۔ مسٹر راجیو کمار 15 مئی 2022 سے 18 فروری 2025 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔ آئین کے مطابق الیکشن کمشنرکی مدت 6 سال یا 65 سال تک ہوتی ہے ۔ مسٹر کماریکم ستمبر 2020 سے الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی مدت کار میں مارچ-اپریل 2021 میں کووڈ وبا کے مسائل کے درمیان آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو، مغربی بنگال میں اور 2020 میں بہار کی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ہوئے ۔ حال ہی میں 2022 کے اوائل میں گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے لیے بھی انتخابات ہوئے ۔