سے فرقہ وارانہ جنون اور تصوراتی خوف:محبوبہ مفتی
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا کہ سری لنکا کی صورتحال کو ہندوستان کےلئے جاگنے کی کال کے طور پر کام کرنا چاہئے کیونکہ یہ ملک پڑوسی ملک کی طرح‘اسی راستے پر چل رہا ہے‘۔اطلاعات کے مطابق ایک ٹویٹ میں، سابقہ ریاست جموں اور کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا’سری لنکا میں جو کچھ ہوا ،اسے بھارت میں جاگنے کی کال کے طور پر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا”2014 سے، ہندوستان کو فرقہ وارانہ جنون اور تصوراتی خوف میں مبتلا کیا جا رہا ہے“۔ محبوبہ مفتی کے بقول بھارت تب سے ہائپر نیشنلزم یعنی حدسے زیادہ قوم پرستی اور مذہبی اکثریت پرستی کے ایک ہی راستے پر چل رہا ہے۔ یہ سب کچھ سماجی ہم آہنگی اور معاشی تحفظ میں خلل ڈالنے کی قیمت پرہورہاہے۔














