جموں کے ضلع رام بن میں ریلوے اسٹیشن بانہال کے قریب ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے رام بن ضلع میں ایک عدم شناخت نعش بر آمد کر لی ہے ۔ پولیس اسٹیشن بانہال کے ایک سنیئر آفیسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ریلوے اسٹیشن بانہال کے نزدیک ایک شخص کی لاش کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس نے ٹیم کو موقع پر بھیج کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔رام بن پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچی ٹیم نے لاش کو فوری طور سب ضلع اسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں طبی لوازمات کے علاوہ میت کی شناخت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔۔ انہوںنے مزید کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کاررروائی شروع کر دی ہے۔ رام بن پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کے علاوہ میت کی شناخت ہونے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گئی ۔