حکومت ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل قدیم مقامات کی حفاظت اورترقی کےلئے پُرعزم ہے۔ ایل جی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ کا دورہ کیا اور مٹن کے قدیم مارتنڈ سورج مندر میں نوگراہ اشٹا منگلم پوجا میں حصہ لیا۔تقریب پوجا سنتوں ، کشمیر پنڈت برادری کے اَرکان اور مقامی باشندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔واضح رہے کہ آٹھویں صدی کامارتنڈ مندر ہندوستان میں سورج کے منادر میں سب سے قدیم ہے اور انمول قدیم روحانی ورثے کی علامت ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ثقافتی اور روحانی اہمیت کے حامل قدیم مقامات کی حفاظت اور ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی امیر، متنوع مذہبی اور ثقافتی اثرات کا گھر ہے اور ملک میں علم کا مرکز ہے اورہم جموںوکشمیر کے تاریخی روحانی مقامات کو متحرک مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں جو ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کریں گے اور اِس خوبصورت سر زمین کو اَمن ، خوشی اور خوشحالی سے نوازیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کے ہر شہری کے لئے طاقت ، ہمت اور عزم کے لئے بھی دعا کی تاکہ وہ ایک منصفانہ ہمدرد او رمساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھی سکیں۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے مندر میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پر انہیں مندر کی تاریخی مذہبی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ۔خطے کے سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اِ س موقعہ پر سابق قانون ساز سریندر امبار داراور ملک کے مختلف خطوں کے ممتاز سنتوں نے شرکت کی ۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ ڈاکٹر سنگلا کے علاوہ پولیس او رضلع اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران بھی وموجود تھے۔