ADVERTISEMENT
سونہ مرگ سے لداخ جارہا ایک ٹینکر کپٹن موڑ زوجیلا پر حادثے کا شکار ہو گیا، حاڈثے میں ڈرائیور کی موت گئی۔ایس ایچ او پولیس تھانہ سونہ مرگ یونس بشیر نے بتایا کہ سونہ مرگ سے لداخ جارہا ایک ٹینکر کپٹن موڑزوجیلا پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سات سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکن کیول بدل ضلع راجوری موقع پر جان بحقِ ہوگیا۔سونہ مرگ پولیس اور مقامی لوگوں نے لاش کو کھائی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا،جہاں سے اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران جب دارئیور کے ہلاکت کی خبر ان کے گھر پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT