نئی دہلی: ۹۲/ اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 821 فعال معاملے بڑھ کر تقریباً 18 ہزار تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ کورونا انفیکشن کے نئے کیسوں کے مقابلے میں اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد کم ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 188 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 894 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3377 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 17 ہزار 801 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.71 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2496 لوگوں کو کووڈ سے پاک کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار 622 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 73 ہزار 635 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 83 کروڑ 69 لاکھ 45 ہزار 383 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران ملک میں کووڈ کی وجہ سے 60 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 523753 ہو گئی۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی تیز رفتاری سے خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس انفیکشن کے 1490 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس دوران یہاں 418 فعال معاملے بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5250 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 1070 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1848526 تک پہنچ گئی جب کہ دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26172 ہوگئی۔ ہریانہ میں فعال معاملات میں 217 کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اس وقت 2238 فعال معاملے ہیں۔ اس دوران 363 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 978537 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ-19 سے ایک مریض کی موت ہوئی اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10,619 ہو گئی۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 33 فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2770 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 300 کے اضافے کے ساتھ 6468929 ہو گئی جب کہ 14 اموات سے مہلوکین کی تعداد 68966 ہو گئی۔