ملک میں انفیکشن کے 2483 نئے معاملے سامنے آگئے
نئی دہلی: ۶۲/ اپریل (یو این آئی) ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان مرنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک میں مرنےوالوں کی کل تعداد 523622 ہو گئی ہے پیر کو ملک میں 2283224 کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 1879576423 خوراکیں دی جا چکی ہیں منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2483 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں درج کیسوں کی کل تعداد 43062569 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ملک میں 886 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 15636 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1970 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 42523311 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔